وزیراعظم نے کوئٹہ میں مانگی ڈیم‘ زرعی یونیورسٹی ‘ سمنگلی روڈ فلائی اوور کا سنگ بنیاد ، سریاب روڈ فلائی اوور کا افتتاح کردیا
جمعرات 6 اگست 2015 11:34
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں تین بڑے منصوبوں مانگی ڈیم‘ زرعی یونیورسٹی ‘ سمنگلی روڈ فلائی اوور کا سنگ بنیاد جبکہ سریاب روڈ فلائی اوور کا افتتاح کردیا‘ منگی ڈیم منصوبہ وفاق کے تعاون سے 9853 ملین روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل ہوگا۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف کا کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی وزراء نے استقبال کیا۔
وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ بھی تھے۔ وزیراعظم نے کوئٹہ پہنچنے پر تین بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ان منصوبوں میں مانگی ڈیم‘ زرعی یونیورسٹی اور سمنگلی روڈ فلائی اوور منصوبہ شامل ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی موجود تھے۔
منگی ڈیم منصوبہ وفاق کے تعاون سے 9853 ملین روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔ زرعی یونیورسٹی 4589 ملین روپے سے زائد کی لاگت سے تین سال میں مکمل ہوگی۔ سمنگلی روڈ فلائی اوور منصوبہ 1499 ملین روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے سریاب پھاٹک فلائی اوور کا بھی افتتاح کیا سریاب پھاٹک فلائی اوور منصوبہ 1581ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.