موبی لنک اور لمزکے درمیان ملک میں انٹری پرینیوریل ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے شراکت داری کا قیام

لمز سینٹربرائے انٹری پرینیورشپ میں ٹیلی کام کمپنی نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو’میک یور مارک‘ اقدام کے تحت مشاورت اورروزگارفراہم کرے گی

جمعرات 6 اگست 2015 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) موبی لنک اور لمزنے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ٹیلی کام کمپنی لمز سینٹربرائے انٹری پرینیورشپ کے تعاون سے اپنا کاروبارشروع کرنے والے12سے 18لوگوں کومشاورت،ملازمین اورروزگارفراہم کرے گا۔ نوجوان انٹریپرینیورز کے ساتھ موبی لنک کی جانب سے یہ تعاون موبی لنک کے’میک یور مارک (ایم وائے ایم)‘اقدام کے تحت کیا جارہا ہے جس کا مقصد’نوجوان افراد کو ان کا مستقبل بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

‘ اس شراکت داری کے تحت موبی لنک ایل سی ای کو مالی اور غیر مالی امداد فراہم کرے گا تاکہ وہ پاکستان میں انٹری پرینیوریل ایکو سسٹم کو فروغ دے سکے۔موبی لنک اور لمز کے درمیان یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں موبی لنک کی جانب سے منیجر کارپوریٹ ریسپانسی بلٹی جناب صہیب ارشد، لمز کے ایکٹنگ وائس چانسلر ڈاکٹر احسان الحق، ایل سی ای کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب خرم ظفر کے علاوہ ایل سی کی اعلیٰ انتظامیہ سینٹر سے تعلق رکھنے اور نیا کاروبار شروع کرنے والوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے کاروبار کی ابتداء کرنے والوں کے لیے سپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے موبی لنک کے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکشنز جناب عمر منظور نے کہا : ”ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی تربیت کرنا اورترقی دینے کا ہمارا عزم ہمارے سی ایس آرانداز فکر کا بنیادی عنصر ہے اورایسے نوجوان انٹری پریونیورز کی تربیت کے لیے نمایاں کردار ادا کرتا ہے جو جدت کو اہمیت دیتے ہیں، پر زور تخیلات رکھتے ہیں اور خطرات مول لینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ہم برسوں پر محیط اپنے تجربے اور جامع کاروباری مشاورت کے زریعے ان کو درپیش چیلنجوں کو کم کرنا چاہتے ہیں اور راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔“ جناب عمر منظور نے مزید کہا :”ہمارے ’میک یور مارک‘ کے تحت اٹھایا گیایہ قدم مختلف بینفشریز کوپاکستان میں درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نبردآزما ہونے میں مدد فراہم کرے گایعنی ایم وائے ایم کا مقصدتعلیم یافتہ اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں تربیت یافتہ نوجوان لوگوں پر مشتمل نسل کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ خود اپنی مدد آپ کر سکیں، اپنی کمیونٹی کی مدد کرسکیں تاکہ ان کو وسیع معیشت میں آگے بڑھنے کے لائق بنایا جا سکے۔

“ لمز سینٹر برائے انٹری پرینورشپ اپنے پروگرام کے آغاز سے اب تک 80سے زائدانٹری پرینیورز اور اپنا کاروبار شروع کرنے والوں کو مشاورت فراہم کرچکا ہے اور اس طرح روزگار کے 120 سے زائدبالواسطہ اور 350سے زائد بلاواسطہ مواقع پیدا کر چکا ہے۔گزشتہ ماہ کے اعداد و شمارکے مطابق ایسے کاروبار ی اداروں کی سالانہ آمدنی 250,000امریکی ڈالرزتک پہنچ چکی ہے۔

یہ کاروباری ادارے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 600,000امریکی ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری بھی حاصل کرچکے ہیں۔مزید برآں، اپنے آغاز کے وقت ایسے کاروباری اداروں کی مجموعی قدر یا سرمایہ کاری کی پیشکش بھی بڑھ کر 5ملین امریکی ڈالرز ہو چکی ہے۔ایل سی ای کا تیسرا بیچ اپنے گریجویشن کے آخری مرحلے میں ہے اور ایل سی ای اب چوتھے بیچ کے لیے درخواستیں وصول کر رہا ہے۔

ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ اس شراکت کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے لمز سینٹر برائے انٹری پرینیورشپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب خرم ظفر نے کہا:”ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی موبی لنک کی جانب سے اس کے ’میک یور مارک ‘ اقدام کے ذریعے شراکت کی صورت میں پرجوش پاکستانی انٹری پرینیورز کو مدد اور ملازمین کی فراہمی جاری رہے گی۔ دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ بصیرت پاکستان میں انٹری پرینیورشپ کو فروغ دے گی اور طویل عرصے تک اس شراکت داری کو مضبوط کرے گی۔

موبی لنک نے ہمیں جو سپورٹ فراہم کی ہے اس کے لیے ہم موبی لنک کے شکر گزار ہیں۔“موبی لنک نے’میک یور مارک‘ اقدام کا آغاز گزشتہ ماہ کیا تھا جو ومپل کام کی کارپوریٹ ریسپانسی بلٹی حکمت عملی کا کلیدی عنصر ہے۔اس کا مقصد نوجوان افراد کو ٹیکنالوجی، سپورٹ اور مشاورت فراہم کرنا ہے اور بعض صورتوں میں بنیادی تعلیم تک وسائل بہم پہنچانا ہے تاکہ ان کوانفرادری، کمیونٹی اور قومی سطح پر درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔

’میک یور مارک‘ کی چھتری تلے موبی لنک پاکستان سینٹر برائے فلنتھروپی، انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز اور گانٹرکو کے ساتھ بھی شراکت داری قائم کر چکا ہے اور اپنے ایم لٹریسی پروگرام کو وسعت دینے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ مزید3750 دیہی خواتین تک پہنچا جا سکے ۔ موبی لنک اس کے علاوہ جدید ترین آئی سی ٹی لیبس بھی قائم کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :