ورچوئل یونیورسٹی میں حیاتیاتی تحقیق کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد،پاکستان بھر سے 22 یونیورسٹیوں کے نمائندگان کی شرکت

جمعرات 6 اگست 2015 21:46

لاہور ۔6اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں اپلائیڈبائیالوجیکل تحقیق کی مالیکولر تراکیب کے حوالے سے ایک روزہ کانفرنس ایم اے جناح کیمپس رائے ونڈ روڈ میں منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

ورچوئل یونیورسٹی کے مالیکولر بائیالوجی ڈیپارٹمنٹ اورہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والی اس کانفرنس میں مالیکولربائیالوجی کی تحقیق میں استعمال ہونے والی نئی تکنیک، عملی استعمال اور افادیت، انسانوں اور دیگر جانداروں پر اسکے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں پاکستان بھر سے 22 جامعات کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :