'ریپ' کے باعث پیدا بچی کو معاوضہ دینے کا حکم
جمعہ 7 اگست 2015 17:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست2015ء) 'ریپ' کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بچی کو لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریپ کے مجرم کی معافی کی اپیل خارج کردی. عدالت نے ریپ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بچی کے تحفظ کے حوالے سے دائر درخواست کا تفصیلی فیصلہ سنایا جبکہ مجرم کی جانب سے معافی کی اپیل مسترد کردی گئی.
عدالتی فیصلے کے مطابق جرم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بچی "ایک انسان" ہے اور اس کی پوری زندگی ذہنی اذیت سے دوچار ہوگئی ہے، لہذا اسے قانون کے تحت معاوضہ فراہم کرنا اس کا حق ہے.(جاری ہے)
عدالت نے مجرم کو متاثرہ بچی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا اور معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے 6 ماہ مزید قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے. خیال رہے کہ ندیم محمود نامی ایک شخص نے سرگودھا میں 2010 میں ایک خاتون کا ریپ کیا، جس کے نتیجے میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی.
مقامی عدالت کی جانب سے ندیم محمود کو دسمبر 2012 میں 20 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ مذکورہ مجرم کو بچی کو معاوضے کی رقم نہ ادا کرنے کی صورت میں 6 ماہ مزید قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے. واضح رہے کہ فیصلے سے قبل ندیم محمود اور متاثرہ بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے تھے.مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.