پولیس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر وسیم اکرم پر فائرنگ میں ملوث ملزم کا سراغ لگالیا

جمعہ 7 اگست 2015 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) پولیس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر وسیم اکرم پر فائرنگ میں ملوث ملزم کا سراغ لگالیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کی گاڑی پر حملے میں ملوث ملزم کا نام عامر عرف گلو بٹ ہے، جس کی شناخت وسیم اکرم نے تصویر کے ذریعے کی ہے۔ وسیم اکرم پر حملے کے بعد ملزم نے گاڑی چھپادی تھی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر گاڑی سمیت غائب ہے۔ پولیس نے ملزم کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔