امریکہ، زہریلا پودا جسے ہاتھ لگانے والا بینائی سے محروم ہوسکتا ہے
ہفتہ 8 اگست 2015 13:57
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) امریکا میں دلکش اورخوبصورت نظر آنے والے ایک بڑے ’ہوگ ویڈ‘ درخت کا انکشاف ہوا ہے جسے ہاتھ لگانے سے جلد جلنے لگتی ہے اوروہ بینائی سے بھی محروم ہوسکتا ہے۔امریکی ریاست مشی گن کی کالہاوٴن کاوئنٹی کے محکمہ صحت نے خبردارکیا ہے کہ دلکش اورخوبصورت نظر آنے والے ایک بڑے ’ہوگ ویڈ‘ درخت کا انکشاف ہوا ہے جس سے دوررہا جائے، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ ہوگ ویڈ درخت ایک دھوکے بازدرخت ہے اورخوبصورتی کے روپ میں اس میں زہربھرا ہوا ہے۔
کاوٴنٹی ماحولیاتی اورمحکمہ صحت کے ڈائریکٹرپاوٴل میکوسکی کا کہنا ہے کہ جب کوئی اس درخت کو ہاتھ لگاتا ہے تواس کے پتوں پر لگا سیال مائع ہاتھوں کو لگ جاتا ہے جس سے جلد جلنے لگتی ہے اور سورج کی روشنی جلد پر پڑتے ہی اس پر سرخ رنگے کے آبلے بن جاتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اگر پتوں پر لگا یہ گاڑھا مائع آنکھ میں چلا جائے تو انسان کو بینائی سے محروم کردیتا ہے جب کہ بعض اوقات اس زہر کے اثرات 24 سے 48 گھنٹوں بعد ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔
میکوسکی کا درخت کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ 18 فٹ تک لمبا ہوسکتا ہے جب کہ یہ عام پودوں کے درمیان ہی پرورش پاتا ہے۔ اس پودے کو محکمہ صحت کے آفیسر باب کاورڈ نے کاوٴنٹی میں ایک سڑک کے کنارے دیکھا اور وہاں سے اسے جڑ سے اکھاڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا پودے کا پھول بہت خوبصورت نظر آتا ہے اور ہر ایک کا دل چاہتا ہے کہ اسے چھو کر دیکھے لیکن حقیقت میں اسے چھونا تکلیف کو دعوت دینا ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.