ایران نے پاکستانی سرحد کے ساتھ سیکورٹی میں اضافہ کردیا،مزید 600اہلکارتعینات

ہفتہ 8 اگست 2015 20:13

ایران نے پاکستانی سرحد کے ساتھ سیکورٹی میں اضافہ کردیا،مزید 600اہلکارتعینات

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) ایران نے پاکستانی سرحد کے ساتھ سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 600اہلکارتعینات کردیئے،سرحدی سیکورٹی میں اضافے کی وجہ ایران میں موجود شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کرنا ہے،ایرانی میڈیاکے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ سیکورٹی صرف پاکستانی سرحد کے ساتھ نہیں بلکہ تمام سرحدی حدودپراہلکارتعینات کیے گئے ہیں،انہوں نے بتایاکہ سیکورٹی بڑھانے کا مقصدملک میں شدت پسندوں کی اطلاع پر آپریشن کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :