ڈی سی اوفیصل آباد کی فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال کے زیرقبضہ سرکاری اراضی فوری واگزارکرانے کی ہدایت

ہفتہ 8 اگست 2015 22:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء)ڈی سی اوفیصل آبادنے پاکستان کے معروف صنعتکاراوروفاق ہائے صنعت ایوان وتجارت اورستارہ گروپ کے چیئرمین میاں محمدادریس کی زیرنگرانی چلنے والے عزیزفاطمہ ٹرسٹ ہسپتال کے زیرقبضہ سرکاری اراضی کوفوری طورپرواگزارکرانے کی ہدایت کی ہے ۔ڈی سی اوفیصل آبادنے یہ حکم مختلف شہریوں کی اس شکایت پردیاہے کہ مذکورہ ہسپتال غریب اورمحنت کش افرادکیلئے مفت علاج کیلئے قائم کئے گئے تھے ،بعدازاں اس ہسپتال کوکمرشل بنیادوں پراربوں روپے کمائے گئے جوکہ سراسرزیادتی ہے ۔

آن لائن کے مطابق عزیزفاطمہ ہسپتال کاجس کاافتتاح تقریباً38سال قبل چیف مارشل ایڈمنسٹریٹرجنرل محمدضیاء الحق نے کیاتھااوریہ ہسپتال کی اراضی حکومت پنجاب کی تھی اوراس ہسپتال کوٹرسٹ کے طورپراورغریب لوگوں کیلئے مفت علاج کیلئے بنایاگیاتھا،بعدازاں ہسپتال کے مالکان ستارہ گروپ کے چیئرمین نے اس ہسپتال کوکمرشل بنیادوں پرقائم کرلیاہے اورساتھ ہی سرکاری اراضی پردکانیں بناکراسے بھاری کرائے پردیدیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹرسٹ کایہ ہسپتال سے ماہانہ کروڑوں کی آمدن کاسلسلہ شروع کردیاگیاچنانچہ شکایت ملنے پرڈی سی اوفیصل آبادنے ہسپتال کے زیرقبضہ سرکاری اراضی کوفوری طورپرواگزارکرنے کی ہدایت کی ،ڈی سی اونے فیصل آبادکے مزیدصنعتکاروں کی طرف سے قائم ٹرسٹ کے ہسپتال جن میں نیشنل ہسپتال ،مکی ہسپتال ،میاں ٹرسٹ ہسپتال جوکہ عوام کی فلاح وبہبود اورعلاج کیلئے بنائے گئے تھے ان ٹرسٹ ہسپتالوں کے ساتھ دکانیں ،مارکیٹیں تعمیرکرکے کمرشل بنادیئے گئے جس پرڈی سی اونے ہسپتالوں کی انتظامیہ کونوٹس دیتے ہوئے گزشتہ پچاس سال سے کرایہ جات ان کے حسابات کاریکارڈطلب کرتے ہوئے سرکاری اراضی واگزارکرانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں اوراس سلسلے میں ایک چاررکنی قائم کی گئی ہے جوتمام معاملات کاجائزہ لیکراپنی رپورٹ پیش کریگی