مقامی آ بادی کے خدشات اور تحفظات دور کئے بغیر گوادر کی ترقی بے معنی ہوگی،ایسی ترقی بھی قبول نہیں کر ینگے جس سے ہما رے بنیادی حقوق متاثر ہوں

بی این پی کے رکن صو بائی اسمبلی میرحمل کلمتی کا آ ل پارٹیز اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 8 اگست 2015 22:32

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء ) مقامی آ بادی کے خدشات اور تحفظات دور کیئے بغیر گوادر کی ترقی بے معنی ہوگی ، ترقی مخا لف نہیں لیکن ایسی ترقی بھی قبول نہیں کر ینگے کہ جس سے ہما رے بنیادی حقوق متاثر ہوں۔ بی این پی گوادر میگا پروجیکٹس کے متعلق بہت جلد اسلام آ باد میں آ ل پارٹیز کا انعقاد کر ے گی۔ مقامی آ بادی کی ترجمانی کے لیئے گوادر کے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل فورم کا قیام نا گز یر ہے ۔

ان خیالات کااظہار بی این پی کے رکن صو بائی اسمبلی میرحمل کلمتی نے یہاں آ ل پارٹیز اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کے اجلاس کی صد ارت کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فورم کے قیام اور بی این پی کی جانب سے منعقد شدہ قرارداد اور سفارشا ت کے حوالے سے بحث و مبا حثہ کیا گیا اس موقع پر خطا ب کر تے ہوئے ایم پی اے میر حمل کلمتی نے کہا کہ گوادر کے میگا پروجیکٹس کے حوالے سے معا ہدات کو سا منے نہیں لا یا جارہا ہے اس ضمن میں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی اپنے خدشات کااظہار کر چکے ہیں دنیا میں جب بھی کہیں تر قیاتی منصوبے شروع کیئے جاتے ہیں تو معا ہدات کو سا منا لانا نا گز یر ہوتا ہے لیکن گوادر میگا پروجیکٹس کے تمام معا ہدات ہنوز مخفی ہیں انہوں نے کہا کہ گواد ر پورٹ کوئی معمولی پورٹ نہیں اور نہ ہی یہاں کے معا ہدات کی ثانوی حیثیت ہے بلکہ گوادر پورٹ سمیت تمام منصو بوں پر اہل دنیا کی گہری نظر ہے حیف کہ ہمیں گوادر کی ترقی کے با رے میں ہونے والے معا ہدات سے آ گاہی فراہم نہیں کی جارہی ہے گوادر کے میگا پر وجیکٹس کے پیش نظر مقامی آ بادی کے ڈس لوکیٹ ہونے سمیت معاشی اور ثقافتی حقو ق کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اس تناظر میں ہمیں بھر پور انہماک کا مظا ہر ہ کر نا ہوگا مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ بی این پی کی ذمہ دار ی نہیں بلکہ یہاں کی تمام سیا سی ، مزہبی اور سماجی سمیت دیگر تنظیموں کو مشتر کہ جد و جہد اور اپنی تجا ویز مر تب کرکے حکمر انوں کو پہنچا نا چا ہیئے انہوں نے کہا کہ بی این پی عنقر یب اسلام آ باد میں گوادر بندرگاہ اور مقامی آ بادی تحفظات اور خدشات کے عنوان پر آ ل پارٹیز کا انعقادکر نے والی ہے ہم ہر فورم پر مقامی آ بادی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیئے آواز بلند کر تے رہینگے انہوں نے کہا کہ ہم ترقی مخا لف نہیں اگر ترقی سے گوادر کی مقامی آ بادی کے بنیادی حقو ق کو نقصان پہنچا تو بھر پور سیاسی جد و جہد کے ذریعے مزاحمت کی جا ئے گی تاہم اجلاس میں متعدد سیاسی جماعتوں کی عدم شر کت کے باعث فورم کے قیام کا فیصلہ موخر کر دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آ ئند ہ اجلاس میں تمام سیا سی جماعتوں کی شرکت کے بعد فورم کا قیا م عمل میں لا یا جا ئے گا جس کے بعد تر جیحات کا تعین کر ینگے اجلا س میں بی این پی ( مینگل) کے رہنماء حسین واڈیلہ ، سر فراز تگا پی، بشیر اکبر، کے بی بلوچ ، غلا م حیدر بز نجو، بی این پی ( عوامی ) کے رحیم بخش آ ر بی، جمعیت علمائے اسلام ( نظر یاتی ) مو لابخش مجا ہد، جماعت اسلامی کے یونس حسن، چیمبر آ ف کا مرس کے نمائند ے غفار ہوت اور پی پی پی کے امداد کتھری شر یک تھے اجلاس کی کاروائی بی این پی ( مینگل ) کے ضلعی آ رگنائزر ڈاکٹر عز یز نے چلائی ۔

متعلقہ عنوان :