جشن آزادی ویمن ٹینس کپ 14 اگست کو کھیلا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 اگست 2015 12:46

جشن آزادی ویمن ٹینس کپ 14 اگست کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی ٹیلی نار ویمن ٹینس کپ 14 اگست کو صبح 9 بجے سے اسلام آباد ٹینس کورٹ جی سکس ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال ، اٹک، جہلم اورواہ کینٹ کی خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی، انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی خواتین کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے نام14 اگست صبح 8 بجے تک رجسٹرڈ کروا سکتی ہیں،ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں لیڈیز سنگلز اور لیڈیز ڈبلز شامل ہیں، فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 12 اگست کو ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں انتظامات کو آخری شکل دی جائیگی۔