جامعہ کراچی اور اس سے الحاق شدہ کالجز میں 14 اگست کو تعطیل رہے گی

منگل 11 اگست 2015 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر کلیم رضا خان کے مطابق جامعہ کراچی اور اس سے الحاق شدہ کالجز میں 14 اگست کو تعطیل رہے گی لیکن جامعہ کراچی میں 14 اگست کو جشن یوم آزادی کے سلسلے میں نئی انتظامیہ بلڈنگ کے سامنے ایک پروقار اور آزادی کے شایان شان تقریب کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

08 بجکر 50 منٹ پر تلاوت قرآن کریم ،08 بجکر 59 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اور 9:00 بجے شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر پر چم کشائی کرینگے ،بعد ازاں ہدیہ نعت پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصراساتذہ،طلبہ اور ملازمین سے خطاب کرینگے ۔آخر میں وطن عزیز کی سلامتی ،سربلندی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :