مہیش بھٹ، عالیہ کی زندگی میں آنے والے ہر شخص سے جلتے ہیں
بدھ 12 اگست 2015 14:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بالی ووڈ فلمساز مہیش بھٹ کی اپنی بیٹیوں پوجا بھٹ اورعالیہ بھٹ سے محبت سے پوری انڈسٹری واقف ہے، مہیش بھٹ کا کہنا ہے ان کی عالیہ بھٹ سے محبت ایسی ہے کہ اس کی زندگی میں آنے والے ہر فرد سے انہیں حسد محسوس ہوتا ہے۔ عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ باپ بیٹی کا رشتہ بے حد انمول اور قیمتی ہوتا ہے اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ ان کے والد ان کے گرد موجود لوگوں سے حسد محسوس کرتے ہیں۔
عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم” شاندار “کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں موجود تھیں۔ اس فلم میں عالیہ اور پنکج کپور باپ بیٹی ہیں اور ان کے درمیان بھی تقریباً وہی رشتہ دکھایا گیا ہے جو اس سے قبل مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ کی فلم” دل ہے کہ مانتا نہیں“ میں دکھایا گیا تھا۔(جاری ہے)
اس فلم میں باپ بیٹی کے تعلق کا اصل زندگی میں اپنے والد سے تعلق کا موازنہ کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ میرے والد میری زندگی میں موجود کسی بھی شخص سے جل جاتے ہیں، چاہے وہ کوئی بھی شخص کیوں نہ ہو۔
فلم شاندار میں بھی یہی تعلق دکھایا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ شائقین اس فلم سے خود کو جڑا ہوا محسوس کریں گے۔شادی کی تھیم والی یہ فلم 22اکتوبر کو ریلیز ہوگی، اسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس میں عالیہ بھٹ اور پنکج کپور کے علاوہ شاہد کپور دکھائی دیں گے۔ وکاس بھل اس کے ڈائریکٹر ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.