الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول میں تاخیر کا کوئی جواز نظر نہیں آتا ‘ چھ سال سے بلدیاتی انتخابات کا آئینی تقاضا پورا نہیں ہو رہا ‘ نامزد چیف جسٹس
جمعرات 13 اگست 2015 14:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے نامزد چیف جسٹس مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول میں تاخیر کا کوئی جواز نظر نہیں آتا ، چھ سال سے بلدیاتی انتخابات کا آئینی تقاضا پورا نہیں ہو رہا۔جمعرات کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کی ۔
جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول میں تاخیر کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔بلدیاتی انتخابات مشکل کام ضرور ہے ، چھ سال سے بلدیاتی انتخابات کا آئینی تقاضا پورا نہیں ہو رہا ۔ پنجاب نے اپنی ناکامی تسلیم کی ، سندھ ماننے کیلئے تیار نہیں۔سپریم کورٹ کے ججز نے چیئرمین یا ناظم کا الیکشن نہیں لڑنا ، وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ ہم بھی معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں جس پر جسٹس جواد نے کہا کہ ہم نہیں کہتے احساس ہے تو اپنی ناکامی پر عوام سے معافی مانگیں سندھ حکومت کے وکیل نے کہا بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہونا سیاستدانوں کی کوتاہیاں ہیں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بہت مشکل ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.