آج متحد اور یکجان ہو کر قیام پاکستان کے مقاصد کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کا دن ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کا یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام
جمعرات 13 اگست 2015 14:37
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی فکر اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی نعمتوں کے تحفظ کے لئے ہمیں اپنے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہوگا، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں اور آپریشن ضرب عضب اس عزم کی علامت ہے۔
انہوں نے یہ بات یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہی جو کل جمعہ کو منایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن خوشی کا بھی ہے، الله تعالیٰ کے حضور سجدہ ء شکر بجا لانے اور اس عہد کو تازہ کرنے کا بھی کہ ہم متحد اور یکجان ہو کر ان مقاصد کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے جن کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.