جامعہ سندھ کی اختیاریوں نے نئے تعلیمی سال 2016ء کے لیے نئی داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا

جمعرات 13 اگست 2015 22:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) جامعہ سندھ کی اختیاریوں نے نئے تعلیمی سال 2016ء کے لیے نئی داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے نئی داخلہ پالیسی کے مطابق داخلہ کے خواہشمند امیدوار رجسٹریشن فارم آن لائین پر کر سکیں گے، پری انٹری ٹیسٹ سے منفی مارکس ختم کرکے جامعہ سندھ میں داخلے کے لیے 400 مارکس میں سے 15 فیصد مارکس لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جامعہ سندھ کی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کی زیرصدارت ان کے آفس میں ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ نئی تعلیمی سال 2016 میں رجسٹریشن کے لیے امیدوار حبیب بینک کیمقرر کردہ برانچز سے پراسپیکٹس اور ایک فولڈر حاصل کر سکیں گے۔ مذکورہ فولڈر میں یوزر نیم اور پاس ورڈ درج ہونگے، جس کی مدد سے امیدوار جامعہ سندھ کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائین رجسٹریشن فارم بھر سکیں گے۔

(جاری ہے)

فارم مکمل ہونے کے بعد ایک صفحے پر مشتمل پرنٹ حاصل کریں گے، جس کے بعد مذکورہ پرنٹ کیا ہوا صفحہ اور مطلوبہ تعلیمی کاغذات جامعہ سندھ جامشورو یا اس کے دادو، لاڑکانہ، بدین، بھٹ شاہ، ٹھٹہ، میرپورخاص یا نوشہروفیروز کئمپس میں اپنی سہولت کے مطابق مقررہ تاریخ تک جمع کروا سکتے ہیں۔ اجلاس میں پری انٹری ٹیسٹ کی منفی مارکنگ ختم کرنا اور جامعہ سندھ یا اس کے کسی بھی کئمپس میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے 400 مارکس میں سے کم سے کم 15 فیصد مارکس حاصل کرنے کو لازم قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 400 میں سے کم سے کم 15 فیصد مارکس حاصل نہ کرنے والے امیدوار داخلے کے لیے اہل نہیں ہونگے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ سندھ میں اوپر والی کلاسز پارٹ دوم، سوم اور چہارم میں پڑھنے والے طلباء اب ہائیر کلاسز میں داخلے کے لیے چالان اپنے متعلقہ شعبوں سے حاصل کرکے داخلہ فارم کے ساتھ اپنے شعبے میں ہی جمع کروا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :