لاڑکانہ انسداد دہشت گردی کے جج محمد ریاض راجپوت نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعرات 13 اگست 2015 22:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) لاڑکانہ انسداد دہشت گردی کے جج محمد ریاض راجپوت نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایک شہری ارسلان برڑو نے مارکیٹ تھانہ پر الطاف حسین کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر درج کروائی تھی۔ اس مقدمے کی شنوائی گذشتہ دن انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی جس میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔