متحدہ قومی موومنٹ ،ٹنڈو الہ یار کے زیر اہتمام پاکستان کا 68واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا
ہفتہ 15 اگست 2015 19:02
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار کے زیر اہتمام پاکستان کا 68واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا ۔ جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 13اور14اگست کی درمیانی شب کھتری پاڑہ کے مقام پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں جوائنٹ زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی، یونٹ ذمہ داران اور کارکنان سمیت ننھے بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اس موقع پر ملی جذبے سے سرشار بچوں میں پاکستانی پرچم اور اسٹیکرز بھی تقسیم کئے گئے ۔14 اگست کی صبح 8:00بجے زونل آفس کے سامنے قلعہ چوک کے مقام پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں جوائنٹ زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی اور کارکنان نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام، انتہا پسندی کے خاتمے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی دعائیں کیں۔
اس موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی صحت ، تندرستی اور درازی ء عمر کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔دریں اثناء جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 14اگست کی شام زونل آفس پر کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی ، یونٹ ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں ننھے بچوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.