اٹک ، کھلی کچہری کے دور ان خودکش دھماکہ، صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ ڈی ایس پی شوکت گیلانی سمیت 10 افراد جاں بحق
20سے زائد زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ شجاع خانزادہ کے ڈیرہ گاوٴں شادی خان میں کھلی کچہری کے دور ان درجنوں افراد موجود تھے دھماکے سے دس مرلہ عمارت کی چھت گر گئی ملبہ ہٹانے کیلئے فوجی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیا گیا خود کش حملہ آور کے عمارت میں داخل ہونے پر 4 افراد نے روکنے کی کوشش کی تو خود کو دھماکہ سے اڑا لیا کالعدم لشکر جھنگوی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی نجی ٹی وی شجاع خانزادہ کو ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد سے مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات تھے ذرائع وزارت داخلہ صدرممنون حسین وزیر اعظم کی دھماکے کی مذمت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف نے تحقیقات کا حکم دیدیا وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے رپورٹ طلب کرلی وفاقی وزراء چیئر مین سینٹ سپیکر قومی اسمبلی سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی مذمت
اتوار 16 اگست 2015 15:41
اٹک/اسلام آباد /کراچی /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) اٹک میں کھلی کچہری کے دور ان خودکش دھماکے کے نتیجے میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ ڈی ایس پی حضرو سید شوکت شاہ گیلانی سمیت 10 افرادجاں بحق اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے 20سے زائد زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے کالعدم لشکر جھنگوی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ صدرمملکت ممنون حسین وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے رپورٹ طلب کرلی ۔
اتوار کو اٹک میں موٹر سے سے 25سے 30کلو میٹر دور صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرہ گاوٴں شادی خان میں بم دھماکے نتیجے میں دس مرلہ پر قائم عمارت کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ سمیت ڈیرے میں موجود درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے مقامی افراد نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو 4 افراد نے روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا وزیر داخلہ پنجاب کے بھتیجے سہراب خانزادہ نے تصدیق کی کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ دھماکے کے وقت ڈیرے پر موجود تھے شجاع خانزادہ کے بھتیجے سہراب خانزادہ ننے بتایا کہ وہ چائے لینے باورچی خانے گیا تو دھماکا ہوگیاسہراب خانزادہ کے مطابق عمارت میں 20 سے زائد افراد موجود تھے جو کہ ملبے کے نیچے دب گئے وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت وزیر داخلہ پنجاب ڈیرے پر علاقہ مکینوں کے مسائل سن رہے تھے، اس لیے شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر کافی افراد موجود تھے تاہم شادی خان نواحی علاقہ ہونے کے باعث فوری طور پر امدادی سرگرمیاں نہیں ہو سکیں اور دو سے تین گھنٹے تک لوگ ملبے تلے دبے رہے تاہم زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر نے کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر فراہم کیا گیا اور پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کیلئے ٹیمیں بھیجی گئیں فوجی جوانوں کی آمد کے ساتھ کی امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں عمارت کا ملبہ ہٹا کر نیچے دبے افراد کو نکانے کا عمل شروع کیا گیا اور صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ سمیت 10افراد کی لاشیں نکالی گئیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سعید الٰہی نے تصدیق کی کہ وزیر داخلہ شجاع خانزادہ دھماکے میں شہید ہوگئے کمشنر راولپنڈی زاہد سید کے مطابق ڈی ایس پی شوکت شاہ گیلانی کی لاش ملبے سے نکالی گئی کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر داخلہ پنجاب کے ڈیرے پر خود کش حملہ ہوا جس کے باعث پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی دھماکے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی پنجاب پولیس کے ترجمان نے بھی ڈی ایس پی کی دھماکے میں ہلاکت کی تصدیق کی شوکت شاہ حضرو میں تعینات تھے ادھر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ صوبائی وزیر داخلہ فوج کے سابق افسر تھے وہ اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے خود زیادہ بہتر جانتے تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.