پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب اُردومیں ہوئی
پیر 17 اگست 2015 16:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) ایوانِ صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریبِ حلف برداری ہوئی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس جواد ایس خواجہ سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف لیا۔
(جاری ہے)
تقریب ِ حلف برداری میں وزیر اعظم محمد نواز شریف ،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ، پنجاب، گلگت بلتستان کے گورنرزاور بلوچستان کے وزیراعلیٰ، آزاد کشمیر کے صدر، وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان ، ارکانِ پارلیمنٹ، مختلف ملکوں کے سفیر اور ہائی کمشنر، سپریم کورٹ کے جج صاحبان، سابق چیف جسٹسز آف پاکستان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
حلف کے بعد صدر مملکت ممنون حسین سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے عدلیہ کا اعلیٰ ترین منصب سنبھالنے پر انہیں مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حلف برداری کی تقریب مکمل طورپر اُردو زبان میں ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.