خورشید شاہ کا وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ ،شجاع خانزادہ کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیدیا
پنجاب کے وزیر داخلہ اور دیگر افراد کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے، متاثرہ خاندانوں کا نا قابل تلافی نقصان ہوا ، حکومت ہر ممکنہ حد تک متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کرے ، یہ انتہائی دکھ کا لمحہ ہے، قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ
پیر 17 اگست 2015 16:56
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے اور اٹک میں دہشتگردی کے واقعہ میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیدیا ہے ، قائد حزب اختلاف کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے فون پر رابطہ قائم کیا اور اٹک میں دہشتگردی کے واقعہ پر بات چیت کی اور اس پر افسوس کا اظہار کیا ۔
انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ پنجاب کے وزیر داخلہ اور دیگر افراد کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کا نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے اور حکومت ہر ممکنہ حد تک متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کرے ، یہ انتہائی دکھ کا لمحہ ہے ۔(جاری ہے)
خورشید شاہ نے کہا کہ اس سانحہ کی جلد از جلد انکوائری ہونی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سد باب کیا جاسکے اور سیکیورٹی کے جامع پلان کے ذریعے ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگردوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں اور انہیں کسی بھی صورت دوبارہ سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جانا چاہیے ۔ اس گھناؤنی دہشتگردی کے ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچا کر سخت سے سخت سزائیں دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت اور معاشرے کے تمام طبقات کی کوششوں سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور بچے کچھے مٹھی بھر دہشتگرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زخمیوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولتیں بھی فراہم کرے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.