پاک چین اقتصادی راہداری پر کامیاب فورم کے انعقاد سے قومی یکسوئی و ہم آہنگی سامنے آئی، عدم استحکام کے خدشات سے دوچار خطے کو امید کی کرن نظر آئی،پاک چین اقتصادی راہداری پراعلیٰ سول اور عسکری قیادت کا مکمل اتفاق ہے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی صحافیوں سے بات چیت
پیر 17 اگست 2015 16:58
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد سے ملحقہ چینی صوبے سنکیانگ میں پاک چین اقتصادی راہداری فورم میں پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی نمائندوں، پالیسی سازوں، صوبائی راہنماوٴں اور ایف ڈبلیو او، این ایل سی جیسی اہم اداروں کے سربراہان کی بھرپور شرکت قوم کی اقتصادی راہداری کے حوالے سے یکسوئی اور ہم آہنگی کی نشاندہی کرتی ہے ۔
پیر کو صحافیوں سے گفتگو میں حالیہ منعقدہ انٹرنیشنل چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور فورم کے حوالے سے انہوں نے آگاہ کیا کہ فورم کا انعقاد مشترکہ طور پر سنکیانگ کی صوبائی حکومت نے پاک چین مشترکہ تھنک ٹینک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل کے اشتراک سے کیا تھا، حکومتِ پاکستان کی طرف سے اعلیٰ سطعی وفد میں وزیر برائے ترقی ، منصوبہ بندی پروفیسر احسین اقبال اور بلوچستان حکومت کی طرف سے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی حامد خان اچکزئی شامل تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.