پنجاب یونیورسٹی :بی اے / بی ایس سی رزلٹ گزٹ (سی ۔ڈیز) کی ایڈوانس بکنگ شروع

پیر 17 اگست 2015 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحان 2015ء کے رزلٹ گزٹ کیC.D's(سی ۔ڈیز)کی ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے اور صرف 100 سی ڈیز فروخت کی جائیں گی جو ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر دستیاب ہوں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے رزلٹ کی سی ۔ڈی قیمت مبلغ 300/- روپے مقرر کی ہے۔سی ۔

(جاری ہے)

ڈیز خریدنے کے لئے مقررہ رقم حبیب بینک لمیٹڈ نیوکیمپس برانچ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں جمع کروانے کے بعد اصل چالان اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات بی ۔اے کے دفتر میں24اگست تک جمع کروائیں اور ٹوکن حاصل کریں۔سی ۔ڈیزرزلٹ کے اعلان کے دن صبح7 بجے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات بی ۔اے کے دفتر سے دستیاب ہوں گی۔ نقد رقم پر سی ۔ڈیز فروخت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :