عمران خان نے ریحام خان کی پا ر ٹی تقر یبا ت میں شر کت پر پا بند ی لگا دی
منگل 18 اگست 2015 12:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ان کی اہلیہ ریحام خان آئندہ تحریک انصاف کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی اور انہیں نہ تو کوئی پارٹی عہدہ دیا جارہا ہے اور نہ کوئی پروٹوکول۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ ریحام خان تحریک انصاف کے امیدوار کے کہنے پر حلقے میں گئیں اور یہ بات ریکارڈ کا حصہ ہے کہ ریحام خان نے ہمیشہ پی ٹی آئی ممبرز اور خاص طور پر خواتین کی جانب سے بلائے جانے پر ہی کسی بھی تقریب میں شرکت کی۔(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا تھا کہ ریحام خان آئندہ تحریک انصاف کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی کیوں کہ ان کے پاس عوام کی خدمت کرنے کے لئے بہت کچھ ہے اور خاص طور پر اسٹریٹ چائلڈ کے لئے وہ کوششیں کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف موروثیت کی شدید مخالف ہے اسی لئے ان کی اہلیہ ریحام خان کو پارٹی پوزیشن نہیں دی جارہی اور نہ ہی وہ خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ بن رہی ہیں اور انہیں سرکاری پروٹوکول بھی نہیں دیا جارہا۔چیئرمین تحریک انصاف نے وضاحت کی کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ریحام خان نے ان کے کہنے پر دورہ کیا کیوں کہ ہم چاہتے تھے کہ لوگوں کے دلوں میں چھپا خوف نکالا جائے اور خواتین کو ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے باہر نکالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی ایک کامیابی یہ بھی ہے کہ نوجوان اور خواتین سیاسی ہوگئے اور ان میں سیاسی سمجھ بوچھ آگئی کیوں کہ سیاسی سمجھ بوچھ کی وجہ سے ہی لوگ اپنے حقوق اور ناانصافی کے خلاف لڑ سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.