پنجاب حکومت 21ویں ترمیم کا ناجائز فائدہ اٹھا کر مخصوص مکتبہ فکر کے مدارس اور مساجد کو نشانہ بنا رہی ہے، علماء کرام کو گرفتار اور نظر بند کر نے جیسے اقدامات بڑے ردعمل کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سول انتظامیہ کے سامنے بے بس ہیں ،جے یو آئی جلد وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنے خد شات کا اظہار کرے گی
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی پارلیمنٹ ہاوس میں پارٹی وفود سے گفتگو
منگل 18 اگست 2015 21:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ویں ترمیم کا ناجائز فائدہ اٹھا کر مخصوص مکتبہ فکر کے مدارس اور مساجد کو نشانہ بنا رہی ہے، علماء کرام کو گرفتار اور نظر بند کر نے جیسے اقدامات بڑے ردعمل کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سول انتظامیہ کے سامنے بے بس ہیں ،جے یو آئی جلد وزیراعظم نواز شریف سے ملکر اس حوالے سے اپنے خد شات کا اظہار کرے گی ۔
وہ پیر کو جمعیت علماء اسلام اور جمعیت اہلسنت و دیگر علماء کے وفد سے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر دونوں وفود نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو درپیش مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔وفد میں مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا پیر عزیزالرحمن بروہی ، اور مولانا شیخ عبدالرؤف کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی شامل تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پنجاب انتظامیہ میں شامل کچھ تعصب پسند لوگ اپنی بدنیتی کی بنیاد پر مدارس میں چھاپے مار کر کتب خانوں میں گھس کر قرآن مجید احادیث و دیگر دینی کتب اٹھا اٹھا کر پھینکتے ہیں اور علماء کرام کی تضحیک کرتے ہیں اس قسم کے اقدامات سرا سر بدنیتی پر مبنی ہیں اور ایسی حرکات ناقابل برداشت ہیں ۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ علماء کرام کو گرفتار اور نظر بند کیا جارہا ہے ایسے اقدامات ایک بڑے ردعمل کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سے وابستہ سینکٹروں کارکنوں کو پنجاب میں پابند سلاسل کیا گیا ہے جمعیت علماء اسلام موجودہ حکومت کا حصہ ہے اور اس کو بہت سے بحرانوں سے بچایا بھی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے کارکنوں کے خلاف تعصبانہ رویہ اختیار کر کے پکڑ ڈھکڑ انتہائی افسوسناک بات ہے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سول انتظامیہ کے سامنے بے بس ہیں انقریب جمعیت علماء اسلام کا ایک وفد وزیراعظم پاکستان سے پنجاب کی سول انتظامیہ کے ناروا رویہ کے خلاف آگاہ کرے گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.