کوچی شہر کا بین الاقوامی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا
بدھ 19 اگست 2015 12:38
نئی دہلی ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں کوچی شہر کا بین الاقوامی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ۔برطانوی ریڈیو کے مطابق کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اومن چینڈی نے 12 میگاواٹ کی صلاحیت والے سولر پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔
(جاری ہے)
اس پروجیکٹ کے لیے کارگو کمپلکس کے پاس 45 ایکڑ کے رقبے پر 46140 سولر پینلز لگائے گئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس سے 50 سے 60 ہزار یونٹ بجلی روزانہ حاصل ہوگی۔
کوچّی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اے سی کے نیر نے بتایا کہ ہوائی اڈے کو تقریباً 50 ہزار یونٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے ، اس طرح یہ دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی پر کام کرے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.