پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبرکا اعزاز

بدھ 19 اگست 2015 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالجشعبۂ اردو کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے امپیریل کالج لندن، برطانیہ میں فنونِ لطیفہ اور معاشرے کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔اس موقع پر دنیا بھر سے تین سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر محمد کامران کانفرنس میں پاکستان سے شریک ہونے والے واحد اسکالر تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کامران نے انٹرنیٹ اور عالم گیریت کے اس دور میں شاعری اور مصوری کے تعلق پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے غالب، اقبال اور فیض احمد فیض کی شاعری کے حوالے سے عبدالرحمان چغتائی اور صادقین کے فن پاروں پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے منتظمین اور شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے مقالے کو دلچسپ، بامعنی اور فکر انگریز قرار دیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے صدرِ شعبۂ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو امپیریل کالج لندن جیسے تاریخی ادارے میں پنجاب یونیورسٹی اور پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :