جرمنی : پاکستانی ٹرک آرٹ، جرمن شہریوں بھی دیوانے نکلے
سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 17:50
جرمنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : پاکستانی ٹرک آرٹ کو شاید پاکستانی ثقافتی حلقوں میں تو اتنی پذیرائی نہیں ملی، جتنی بیرون ملک مل رہی ہے۔ اس آرٹ کو بیرون ملک متعارف کروانے میں ’پھول پتی‘ تنظیم کا کردار اہم ہے۔ پھول پتی کی ٹیم اپنے فاؤنڈر اور تخلیقی شعبے کے ڈائریکٹر علی سلمان آنچن کے ہمراہ جرمنی کے مختلف شہروں میں اس آرٹ کی نمائش کر رہی ہے۔
دنیا بھر اور پاکستان میں پاکستانی ٹرک آرٹ کی ترویج کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’پھول پتی‘ کی ٹیم ان دنوں جرمنی میں ہے۔ دارالحکومت برلن میں ان آرٹسٹوں کا کام ایسا تھا کہ جرمن بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔علی سلمان آنچن کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی ٹرک آرٹ وہ واحد شعبہ ہے، جس کا برصغیر اور دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔
(جاری ہے)
’پھول پتی‘ کے ڈائریکٹر اور ٹرک آرٹسٹ ممتاز، سینیئر آرٹسٹ اقبال اور علی سلمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی پاکستان جیسا ’ٹرانسپورٹ آرٹ‘‘ موجود نہیں ہے۔ یہ گروپ پاکستانی آرٹ کو بعد ازاں یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔’پھول پتی‘ تنظیم کا پاکستان میں اس منصوبے کے آغاز کا مقصد اس آرٹ کی ترویج اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ٹرک آرٹ کو اردو میں ’پھول پتی‘ جبکہ پنجابی میں ’پھول بوٹی‘ کہتے ہیں۔ پاکستان میں یہ تنظیم متعدد دیواروں کو اپنے نقش و نگار سے خوبصورت بنا چکی ہے۔’پھول پتی‘ تنظیم امریکا، کینیڈا، ترکی اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی ٹرک آرٹ کو پیش کر چکی ہے جبکہ اس کے متعدد منصوبے ابھی پائپ لائن میں ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.