پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے، صدرممنون حسین
امید ہے بلجیم کی کمپنیاں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، اقتصادی و مالیاتی شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے، صدر مملکت کی بلجیم کے سبکدوش ہونے والے سفیر پیٹر کلائیس سے گفتگو
جمعرات 20 اگست 2015 20:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے اور امید ہے کہ بیلجیئم کی کمپنیاں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، اقتصادی اور مالیاتی شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات بیلجیئم کے سبکدوش ہونے والے سفیر پیٹر کلائیس سے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے عوامی سطح پر وسیع تر روابط اور پارلیمانی ثقافتی اور کاروباری وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیمی شعبہ میں بیلجیئم سے استفادہ کا خواہاں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے مابین زیادہ اشتراک کار تجویز کیا۔ صدر ممنون حسین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے پیٹر کلائیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے اور ان کی آئندہ زندگی اور ذمہ داریوں کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پیٹر کلائیس نے پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے قیام کے دوران پاکستان کی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.