پنجاب کے 4622ہائی سکولوں کو کمپیوٹر لیب سے آراستہ کرنے کا پروگرام خواب بن کر رہ گیا

جمعرات 20 اگست 2015 22:11

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) پنجاب کے 4622ہائی سکولوں کو کمپیوٹر لیب سے آراستہ کرنے کا پروگرام خواب بن کر رہ گیا ۔ناقص حکمت عملی کیوجہ سے کمپیوٹر ٹرینر’’چپڑاسی‘‘بن کر رہ گئے ۔کمپیوٹر لیب ٹرینر سے درجہ چہارم کے ملازمین کا سلوک برتنے پر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ پڑھا لکھا پنجاب کے تحت پنجاب بھر کے ہائی سکولز میں جدید کمپیوٹر لیباٹرریز قائم کی گئیں مذکورہ لیبارٹریز کی نگہداشت اور اسکو فعال بنانے کیلئے تعینات کئے گئے کمپیوٹر ٹرینز ان دنوں ’’چپڑاسی‘‘کا کردار ادا کرنے پر مجبور ہیں مذکورہ سکولوں کے انچارج انکی پیشہ وارانہ صلاحیتیوں کو بروے کار لانے کی بجائے انہیں دفتری اوقات میں فضول کاموں میں الجھا کر حکومت کے اربوں روپے کے لاگت سے قائم ہونے والی کمپیوٹر لیب کو ’’سکریپ‘‘میں تبدیل کرنے میں کوشاں ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کا خانہ خراب کرنیوالے ایسے تمام اداروں کے سربراہان کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے کمپیوٹر ٹرینز کو انکی اصل نشست پر بحال کرکے کمپیوٹر لیب کو فعال کیا جائے تاکہ قومی سرمایے کی تباہی کیساتھ ساتھ معمار وطن کو زیور تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :