Live Updates

انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا،محمد عمران خان چشتی

جمعرات 20 اگست 2015 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ 21 اگست 2015ء کو دوپہر ساڑھے گیارہ بجے کیا جارہا ہے،اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :