بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی بیرون ممالک سے آنے والی 2 پروازیں تاخیر کا شکار
جمعہ 21 اگست 2015 16:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی بیرون ممالک سے آنے والی 2 پروازیں تاخیر کا شکار‘ 8 گھنٹے طویل انتظار کے بعد مسافروں کے عزیز و اقارب انتظامیہ کے خلاف بلبلا اٹھے۔ پی آئی اے حکام نے تاخیر کی وجہ آپریشنل پیچیدگیاں قرار دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورت پر بیرون ممالک سے آنے والی پی آئی اے کی 2 پروازیں طوالت کا سکار ہو گئی۔
پی آئی اے کی ایک پرواز PK-792 نے سعودی عرب کے شہر دمام سے صبح 8:00 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پہنچنا تھا جبکہ 8 بجے جہاز کے نہ پہنچنے پر انتظامیہ نے متعدد بار جہازن کی آمد سے متعلق وقت بڑھانے سے آگاہ کیا اور آخری بار دوپہر 2 بجے تک جہاز کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے کا بتایا گیا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ پی آئی اے کے دوسری پرواز PK-246 نے برمنگھم سے اسلام آباد صبح 7 بج کر 50 منٹ پر پہنچنا تھا جبکہ انتظامیہ نے جہاز کے 8 گھنٹے سے زائد تاخیر سے اسلام آباد پہنچنے سے متعلق آگاہ کیا۔
جس پر مسافروں کے عزیز و اقارب سیخ پا ہو گئے اور پی آئی اے کے خلاف نعرہ بازی کی۔ انتظامیہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے آن لائن کو بتایا کہ جہازوں کی تاخیر کی وجہ آپریشنل پیچیدگیاں ہیں۔ اس لئے جہازوں کی آمد نے طوالت اختیار کی جس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.