نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ (این آئی ایم) میں 20ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کا آغاز ہوگیا ہے

جمعہ 21 اگست 2015 18:31

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ (این آئی ایم) میں 20ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کا آغاز ہوگیا ہے ۔اس کو رس میں ملک بھر سے مختلف کیڈر کے 23آفیسر ز شرکت کررہے ہیں۔یہ کورس 20نومبر تک جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل نم خواجہ اویس عادل نے کو رس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور ٹریننگ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ٹریننگ کا بنیادی مقصد پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف صوبوں سے آنے والے افسران کو ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کا موقع ملتا ہے ۔جس سے صوبوں میں باہمی تعاون کی فضا پروان چڑھتی ہے۔انہوں نے آفیسرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُ مید ظاہر کی کہ وہ ٹریننگ کے ذریعے اپنی کارکردگی متعلقہ شعبوں میں بہتر بنائیں گے ۔اس موقع پر تمام فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔