جولائی گرم ترین ماہ ٗ 2015ء گرم ترین سال ہے ٗسائنس دان

گرم ترین مہینوں کا رکارڈ اکھٹا کرنے کا سلسلہ اٹھارہ سو اسی میں شروع ہوا تھا ٗرپورٹ

ہفتہ 22 اگست 2015 18:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)امریکی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جولائی کا مہینہ زمین کا گرم ترین مہینہ تھا ۔ امریکی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جولائی کا مہینہ زمین کا بھی گرم ترین مہینہ رہا۔ ماہرین اسے موسم میں آنے والا فرق قرار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا مسلسل گرم ہورہی ہے اور یہ ڈیٹا میں بار بار دیکھا جا رہا ہے موسم اور سمندر کی تبدیلیوں کا جائزہ لینے والے امریکی ادارے نوآ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گرم ترین مہینوں کا رکارڈ اکھٹا کرنے کا سلسلہ اٹھارہ سو اسی میں شروع ہوا تھا اور دو ہزار پانچ تک دس میں سے نو گرم ترین مہینے جولائی کے ہی رکارڈ ہوئے۔