کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں ٗ آپریشن آگے بڑھتا رہے گا ٗ وزیر اعظم
میں فرقہ وارانہ عناصر کی یہاں کوئی گنجائش نہیں،فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑپھینکیں گے ٗایم کیو ایم کے وفد سے گفتگو آپریشن میں صرف متحدہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے ٗ ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیں گے،صرف مجرموں کو نشانہ بنا رہے ہیں ٗوزیراعظم
پیر 24 اگست 2015 19:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں ٗ یہ آپریشن آگے بڑھتا رہے گا۔وہ پیر کو یہاں وزیراعظم آفس سے ایم کیوایم کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ڈاکٹر فاروق ستارکی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالث مولانا فضل الرحمان ،وفاقی وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ایم کیوایم کے وفد میں فاروق ستار،وسیم اختر،بیرسٹر سیف ،کنور نوید جمیل و دیگر شریک تھے۔
وزیراعظم نے واضح طو رپر کہا کہ کراچی آپریشن سے حالات معمول پر آرہے ہیں ، یہ آپریشن پورے عزم سے شروع کیا اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ عناصر کی یہاں کوئی گنجائش نہیں،فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑپھینکیں گے۔(جاری ہے)
فرقہ وارانہ عناصر کو پنپنے نہیں دیں گے۔اتفاق رائے سے جمہوری حکومت نے فوجی عدالتیں بنائیں او رسپریم کورٹ نے ان کی توثیق کی اور اب عدالتوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کیفر کردار کو پہنچیں گے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جا رہا بلکہ صرف مجرموں کے خلاف کیا جارہا ہے،ایم کیو ایم گلہ کرتی ہے تاہم کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ بھی ایم کیو ایم کو ہوگا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس آپریشن میں صرف متحدہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ وزیرا عظم نے کہا کہ آپریشن میں صرف مجرموں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن صر ف مجرموں کے خلاف ہورہا ہے ہے جس کا جائز گلہ ہے سنیں گے ٗکراچی آپریشن کی تعریف کراچی نہیں پورے ملک والے کر رہے ہیں، یہ آگے بڑھ رگہا ہے اور آگے بڑھتا رہے گا اس آپریشن کے نتائج انشاء اﷲ اچھے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں آپریشن ضرب عضب شروع کیا او رپورے ملک میں دہشت گردوں کا تعاقب کر رہے ہیں، فوج آگے بڑھ کر اہم کردار اد اکر رہی ہے۔حکومت نے مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا اور فرقہ واریت کے خلاف بھی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملک میں پائیدار امن و استحکام قائم کیا جا سکےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.