وزیراعلیٰ پنجاب ہر ماہ چین کیا کرنے جاتے ہیں؟ ‘عوامی تحریک
منگل 25 اگست 2015 16:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہر ماہ چین کیا کرنے جاتے ہیں؟ چین کے اقتصادی پیکیج سے فائدہ اٹھانے کی بات کر کے وہ اپنے ہمراہ ٹرانسپورٹروں کا گروہ چین لے جاتے ہیں،ہماری اطلاع کے مطابق میٹرو ٹرین کے نام پر چین کے کمرشل بینکوں سے 200ارب کا قرضہ بھاری سود پر لینے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا سود آئندہ نسلیں اتاریں گی،6سو ارب روپے کے مقروض پنجاب کو مزید 200ارب کا مقروض کرنے کے منصوبے پر کام ہورہا ہے۔
وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ بشارت جسپال نے کہا کہ اس وقت صوبہ کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ،بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور پولیس کے مظالم ہیں، پولیس کا ظلم اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز ججز اپنے ریمارکس میں کہہ رہے ہیں کہ پولیس کو ٹھیکے پر دے دینا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہر ماہ 2سو اور سالانہ 24سو افراد خودکشیاں کر رہے ہیں۔ پنجاب بچوں کے ساتھ زیادتیوں میں سرفہرست صوبہ بن چکا ہے۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونیوالی مجموعی زیادتیوں کے 58فیصد جرائم پنجاب میں ہوتے ہیں اور وزیراعلیٰ چین کی بانسری بجانے ہر ماہ چین چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نام نہاد ویژن ،پالیسیوں اور منصوبوں کی وجہ سے پنجاب 10سال پیچھے چلا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ ایک سڑک کے عوام کیلئے ہوتا ہے۔ یہ میگا منصوبے صرف اور صرف میگا کرپشن کیلئے شروع کیے جارہے ہیں۔ ایک طرف میٹرو بسیں اور میٹرو ٹرینیں چلائی جارہی ہیں اور دوسری طرف پنجاب کے تعلیمی ادارے اور ہسپتال این جی اوز کے حوالے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہزاروں سکول ایسے ہیں جو بنیادی سہولتوں ،چھت ،فرنیچر اور واش روم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب لاہور کو پیرس بنانے کے جنون سے باہر نہیں نکل رہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے اداروں کو این جی اوز کے حوالے کرنا انتہائی شرمناک پالیسی ہے جو حکومت تعلیم اور صحت کے ادارے نہیں چلا سکتی اسے مزید اقتدار سے چمٹے رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز حکومت کو اپنے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.