الیکشن کمیشن ارکان کو آٹھ لاکھ روپے ماہانہ مل رہے ہوں تو مستعفی کیسے ہونگے ؟خورشید شاہ
منگل 25 اگست 2015 16:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن کے ارکان سے مستعفی ہونے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ارکان کو آٹھ لاکھ روپے ماہانہ مل رہے ہوں تو مستعفی کیسے ہونگے ؟ سردار ایاز صادق سپریم کورٹ میں جانے کے بجائے عوام کی عدالت میں جائیں ‘ کراچی میں آپریشن جاری رہنا چاہیے ‘ ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان متنازعہ ہوچکے وہ باعزت طریقہ سے استعفیٰ دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے مطالبہ کو پروان نہیں چڑھارہا یہ میرا اپنا مطالبہ ہے ،جواس سے قبل بھی کرچکاہوں۔(جاری ہے)
خورشید شاہ نے بتایا کہ ایاز صادق تحریک انصاف سے بدلہ لے سکتے تھے، مگر نہیں لیا میں ایازصادق کے اس عمل کو سراہتا ہوں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سعد رفیق کو بھی عوام کی عدالت میں جانے کا کہا تھا اگروہ بات مان لیتے تو ایاز صادق کے ساتھ ایسا نہ ہوتا۔ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ وہ مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لئے دعاگوہیں،ہم بھی سمجھتے ہیں مانیٹرنگ کمیٹی کاقیام ضروری ہے تاہم کراچی آپریشن کوبھی جاری رہناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے، سیاستدانوں کی اندرونی لڑائی سے ریاست کو خطرہ ہے ‘ایم کیو ایم کے استعفے واپس ہوجانے چاہئیں، اْمید ہے متحدہ سیاسی تدبر کا مظاہرہ کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.