جھنگ یونیورسٹی میں جدید سہولتیں فراہم کرینگے ‘ پنجاب حکومت نے صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں

پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹراشدہ یعقوب شیخ کا کارکنوں سے خطاب

منگل 25 اگست 2015 18:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ جھنگ یونیورسٹی میں جدید سہولتیں فراہم کریں گے ،سال2014ء کے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور فیڈرل بورڈ کے418 پوزیشن ہولڈرز میں 18کروڑ روپے سے زائد جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے370 اساتذہ میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے نقد انعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے دور میں اہل جھنگ کو یونیورسٹی مل گئی ۔پوزیشن ہولڈرز کو گارڈآف آنر پیش کرنے کی روایت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہی ڈالی ہے اورآئندہ آنے والی کوئی حکومت اس روایت کو ختم نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

جھنگ میں قائم ہونے والی یونیورسٹی میں طالب علموں کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے۔ نوازشریف اور شہبا زشریف علم دوست اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ،ذہین اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔ نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے ۔تعلیم ہر پاکستانی بچے کا حق ہے اور حکومت یہ حق اسے دے رہی ہے جھنگ یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ اسی سلسہ کی کڑی ہے ۔پنجاب حکومت نے صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں ۔پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں پنجاب سمیت پاکستان کی تمام اکائیوں کوشامل کیا گیا ہے جس سے قومی وحدت کا عمل مضبوط ہورہا ہے ۔پنجاب حکومت ہر سال پاکستان بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو کروڑوں ر وپے نقد انعامات کے علاوہ انہیں یورپ کے اعلی تعلیمی اداروں کے دوروں پربھی بھجوارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :