لامودی نے نئے ڈویلپمنٹ سیکشن کا اجراء کردیا
منگل 25 اگست 2015 22:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کی بہترین ویب سائٹ لامودی ڈاٹ پی کے نے اپنی ویب سائٹ پر ’’ نئے ڈویلپمنٹ‘‘ سیکشن کا اجراء کردیا ہے جس میں پراپرٹی پورٹل کے ساتھ بورڈ پرڈویلپرز اور بلڈرزکے منصوبوں کی تفصیلی فہرست دی گئی ہے۔اس حصے کے لئے ٹیب، ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پربنایا گیا ہے جو صارفین کو ایک الگ صفحہ پرجانے کی ہدایت کرتا ہے ۔
اس صفحہ پر پورے پاکستان سے سیلزکی نئی پیش رفتوں ، قیمت ، پراپرٹی کی خصوصیات ، سہولیات، لوکیشن اوردستیاب یونٹس کے حوالے سے تمام تفصیلات درج ہیں ۔ لامودی ڈاٹ پی کے کے کنٹری ڈائریکٹرسعد ارشد کا کہنا ہے کہ اس کے حصے کے اجراء نے صارفین اورڈویلپرز کو ہماری مصنوعات کے مرکز میں جگہ فراہم کی ہے ۔(جاری ہے)
ہمارے مرکزی پیج پراس نئی ٹیب کے ساتھ صارفین کو خوش آمدید کہا جاتا ہے جوانکو آن لائن پسندیدہ ترقیاتی منصوبے کو تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ڈویلپرز اور بلڈرزکو اس سیکشن کے ذریعے اپنے آئندہ کے منصوبوں کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کا موقع ملا ہے جس میں پراپرٹی اوراعلی و معیاری تصویریں اپ لوڈ کرنے کی خصوصیات، منصوبے کی تفصیلی معلومات اورڈویلپرز اوربلڈرزکی دیگرمتعلقہ معلومات کی تشہیر کیلئے زیادہ جگہ رکھی گئی ہے ۔ لامودی نے حال ہی میں موون پک ہوٹل، کراچی میں ایک بلڈرزکانفرنس کی میزبانی کی جہاں پراس نے اپنی ویب سائٹ پر اس نئے حصے کے آغازکے بارے میں شرکاء کوآگاہ کیا۔بعدازاں ڈویلپرزکے ساتھ سوال وجواب کا ایک تفصیلی سیشن ہوا جو اس میڈیم کے ذریعے اپنے منصوبوں کومارکیٹ میں لانے کی شدید خواہش رکھتے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.