ایم کیو ایم اور حکومت مابین معاملا ت کو حتمی شکل دی جا چکی ‘ایم کیو ایم کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے ، متحدہ آپریشن کیخلاف نہیں ،دہشتگردی کیخلاف فورسز کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے‘ نیکٹا اور دیگر اداروں سے ہمارا اختلاف رہا
جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 25 اگست 2015 23:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان معاملا ت کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ صرف کراچی نہیں پورے پاکستان کا ہے، ایم کیو ایم آپریشن کے خلاف نہیں دہشت گردی کے خلاف فورسز کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے، ایم کیو ایم کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، پاکستان میں نیکٹا اور دیگر بنائے گئے اداروں سے ہمارا اختلاف رہا۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اردو میں تحریر شدہ 9مطالبات پیش کئے ہیں جن میں بڑا مطالبہ لاپتہ افراد کا ہے لیکن یہ مسئلہ صرف کراچی کا نہیں پورے پاکستان کا ہے، ہم نے بھی لاپتہ افراد کے حوالے سے اقدام اٹھایا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ وہ کراچی آپریشن کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ایم کیو ایم دہشت گردی کے خلاف فورسز کی قربانیاں کی قدر کرتی ہے، ہم نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں نیکٹا اور دیگر ادارے بنائے گئے جن سے ہمارا بھی اختلاف رہا لیکن اختلافات مل بیٹھ کر ختم کئے جاتے ہیں، ایم کیو ایم کو بھی کہا ہے کہ ان کی شکایات کا ازالہ شکایات کمیٹی کرے گی جس میں ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے، کمیٹی تشکیل دینے کے بعد وہ اپنا طریقہ کار اور اختیارات خود وضع کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.