کراچی، تعلیم کا حصول عین عبادت ہے ،ماں کی گود سے لحد تک تعلیم حاصل کرنے کی تاکید کی گئی ہے،انجینئر ایازحیدر

بدھ 26 اگست 2015 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) غازی فاوٴنڈیشن کالج کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر ایاز حیدر نے کہا کہ تعلیم کا حصول عین عبادت ہے کیونکہ ماں کی گود سے لحد تک تعلیم حاصل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔گلشن اقبال میں منعقدہ اساتذہ و معلمین اور والدین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور اس کی تعلیمات کی پیروی میں دنیا و آخرت کی نجات ہے لہٰذا ہمیں دینی اور عصری تعلیم کے حصول کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

تاکہ کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوا جاسکے۔کیونکہ اس وقت ملک اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہے ہمیں اتحاد و یکجہتی کے ساتھ وطن کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کے کلچر کو بھی فروغ دینا ہوگا،کیونکہ تعلیم کا فروغ امن کے قیام اور پر امن معاشرے کیلئے نہایت ضروری ہے ،اجتماع سے محترمہ زہرہ ایاز ،محترمہ نازیہ شاہنواز اور دیگر اساتذہ اور معلمین نے بھی خطاب کیا اور تعلیم و تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :