گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی اور حاصل کردہ مالی استحکام قابل تعریف ہے ، رچرڈ اولسن
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر کی الوداعی ملاقات وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کی پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا
بدھ 26 اگست 2015 22:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن نے گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی اور حاصل کردہ مالی استحکام کو سراہا ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن نے بدھ کو الوداعی ملاقات کی ۔ وزیر خزانہ نے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر کی پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا اور پاکستان میں تعیناتی کے دوران انکے مثبت اور تعاون پر مبنی کردار کی تعریف کی ۔
رچرڈ جی اولسن نے پاکستان میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران تعاون پر تشکر کا اظہار کیا ۔ انہوں نے خاص طور پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع البنیاد دو طرفہ اقتصادی تعلقات بالخصوص پاک امریکہ اکنامک ورکنگ گروپ کے اجلاسوں کے انعقاد کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا ۔(جاری ہے)
انہوں نے گزشتہ دو سال کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر قیادت حاصل ہونیوالے پاکستان کے مالی استحکام اور قابل ذکر اقتصادی ترقی کی تعریف کی ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رچرڈ اولسن کی مستقبل کی سفارتی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا ۔ واضح رہے کہ امریکہ نے رچرڈ اولسن کی جگہ ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.