سلمان کی ہیروئین اتھیا شیٹھی شاہ رخ کی مداح نکلی
جمعرات 27 اگست 2015 12:04
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)دبنگ اداکار سلمان خان بالی ووڈ میں کئی نئے اداکاروں کو متعارف کرانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کو سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ میں اہم کردار ادا کرنے کی آفر دی، اس فلم میں اتھیا کے ہمراہ نئے اداکار سورج پنچھولی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق اتھیا کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔(جاری ہے)
اتھیا نے بتایا کہ ’ایک اداکار کی بیٹی ہونے کی وجہ سے میں بہت سے اداکاروں سے مل چکی ہوں، میں شاہ رخ خان سے ان کی فلم ’میں ہوں ناں‘ کے سیٹ پر ملی تھی جس کے بعد انہوں نے مجھے پوری شوٹنگ دکھائی، شاہ رخ ایک بہترین انسان ہیں اور میں ان لمحات کو کبھی نہیں بھول سکتی۔
اتھیا کا بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ بھی اداکاری کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایسی فلم میں کام ضرور کریں گی جس میں شاہ رخ، سلمان یا عامر موجود ہوں۔اتھیا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد اداکار سنیل شیٹھی کے ساتھ اداکاری کرنے کا موقع ملا تو وہ اس کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گی۔فلم’ ’ہیرو“ 1983 میں ہدایت کار سبھاش گھائے کی فلم کا ریمیک ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.