پنجاب یونیورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی 2015ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 27 اگست 2015 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی 2015ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا جس میں طالبات ایک مرتبہ پھر طلبہ پر سبقت لے گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے جاری کردہ امتحانی نتائج کے مطابق آرٹس اور سائنس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 21ہزار 658طالبعلموں نے شرکت کی جس میں سے 48ہزار 582امیدوار قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 39.93فیصد رہا۔

سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ بی ایس سی کی عائشہ خان نے 699 نمبر لے کر پہلی، حفصہ نے 695نمبر لے کر دوسری جبکہ فصاحت فاطمہ نے 645نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ آرٹس گروپ میں رملہ طیب نے 674نمبر لے کر پہلی، اظہر علی نے 664نمبر لے کر دوسری جبکہ ام کلثوم نے 656نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :