کراچی ،پولیس مقابلے میں دو اغوا کار ہلاک ، مغوی بنک کے نائب صدر بازیاب ، 25 مشتبہ افراد گرفتار
جمعہ 28 اگست 2015 11:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) کراچی سپر ہائی وے پر مقابلے کے بعد دو اغوا کار ہلاک ہوگئے ، مغوی بنک کے نائب صدر کو بازیاب کرا لیا گیا ، سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے پانچ کارکنوں سمیت پچیس مشتبہ افراد پکڑے گئے۔کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
کراچی میں سپر ہائی وے نادرن بائی پاس پر سپیشل انویسٹی گیشن اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران اغوا کاروں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اغوا کار مارے گئے۔ سیکورٹی اداروں نے مغوی نجی بنک کے نائب صدر غوث محمد کو بازیاب کرا لیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان اور سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کے مطابق مغوی کو چودہ اگست کے روز سائٹ ایریا سے اغوا کیا گیا تھا اور اہل خانہ سے دس کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.