شادیوں پر جہیز دینے کے خاتمے کیلئے وسیع مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے ‘شائستہ لودھی
جمعہ 28 اگست 2015 11:27
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہاہے کہ اگر صاحب ثروت لوگ اجتماعی طور پر غریبوں کی فلاح کے لئے اقدامات کرنے کی ٹھان لیں تو ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،آ ج بھی غربت اور جہیز نہ ہونے کی وجہ سے لڑکیاں ماں باپ کے گھر میں ہی بوڑھی ہو جاتی ہیں ۔
(جاری ہے)
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایسے بے شمارلوگ موجودہیں جنہیں خدا کی ذات نے بڑا نوازاہے مگربدقسمتی سے وہ اپنی ذات تک محدود رہتے ہیں۔
اگر وہ اپنے آس پاس موجود مستحق لوگوں کے بارے میں سوچیں تو اس ملک سے غربت کا یقینا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے تو میں اپنی حیثیت کے مطابق غریب لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہوں اور جب تک میری زندگی باقی ہے میں اس پر کاربند رہوں گی۔شائستہ لودھی نے مزید کہا کہ شادیوں پر جہیز دینے کے خاتمے کیلئے وسیع پیمانے پر مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.