مقامی حکومتوں کا یہ منفرد نظام عوامی اُمنگوں کا حقیقی آئینہ دار ثابت ہوگا،عنایت اﷲ خان
صوبے بھر میں ناظمین اوربلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کے ساتھ ہی نیا بلدیاتی نظام عملی شکل میں عوام کے سامنے آجائے گا،سینئروزیرخیبرپختونخوا
جمعہ 28 اگست 2015 20:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ آج(ہفتہ کو) صوبے بھر میں ناظمین اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی تقاریب کے ساتھ ہی نیا بلدیاتی نظام عملی شکل میں عوام کے سامنے آجائے گا مقامی حکومتوں کا یہ منفرد نظام عوامی اُمنگوں کا حقیقی آئینہ دار ثابت ہوگا اور لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے وہ اپنے دفتر بلدیات سیکرٹریٹ پشاور میں نومنتخب ناظمین، کونسلروں اور شہری زعماء اور تاجروں کے مختلف وفود سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے اپنے بعض مسائل ومطالبات سے اُنہیں آگا ہ کیا عنایت اﷲ خان نے ان کے مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دلاتے ہوئے واضح کیا کہ نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کیلئے اپنے وسائل کے علاوہ صوبائی حکومت کے تیس فیصد فنڈز بھی مختص کئے جارہے ہیں جس کے تحت ہر ضلع ، تحصیل اور ویلج کونسلوں کو 35تا 40کروڑ روپے اضافی مہیا ہونگے اور بلدیاتی نمائندے بڑی ترقیاتی سکیمیں بھی مکمل کرنے اور عوام کوان کا براہ راست فائدہ پہنچانے کے قابل ہونگے انہوں نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ شہروں ، دیہات اور گلی محلہ کی سطح پر صحت وصفائی ، تعلیم، آبنوشی اور شہری سہولیات کی دیگر سکیمیں شروع کرنے کیلئے کمر بستہ ہوں اور ابھی سے انکی منصوبہ بندی شروع کریں پرُانی سبزی منڈی اور فروٹ مارکیٹ کے آڑھتیوں کے ایک مشترکہ وفد نے بھی عنایت اﷲ خان سے ملاقات کی اور اُن سے درخواست کی کہ متبادل بندوبست ہونے تک پھلوں اورسبزی کے تاجروں کو پرُانی منڈی میں کام کرنے دیا جائے سینئر صوبائی وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ شہریوں اور کاروباری طبقے کی معاشی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا البتہ موجودہ حکومت شہروں میں غیرقانونی اڈوں اور سبزی وپھل منڈیوں کی سختی سے حوصلہ شکنی کرکے اس کاروبار کو منظم بنائے گی تاکہ عوامی مشکلات میں اضافے کی بجائے اُن کا مسلسل خاتمہ ہو۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.