انتظار میں ہوں الیکشن کمیشن کب میرے خلاف ریفرنس دائر کرتا ہے‘ ٹربیونل کے فیصلے پہلے آتے تو جوڈیشل انکوائری کمیشن کا فیصلہ مختلف ہوتا‘ نواز شریف چیلنج قبول کرے تو این اے 122 سے الیکشن لڑنے کو تیار ہوں‘ میاں صاحب کو چیلنج کرتا ہوں کہ این اے 122 میں امپائر اپنے کھڑے کر لے اور میر ے مقابلے میں میچ کھیلیں پتہ چل جائیگا لاہور کس کا ہے‘ لاہور کی ریلی سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کی‘ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر میچ فکسنگ میں ملوث ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 29 اگست 2015 15:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں انتظار کر رہا ہوں الیکشن کمیشن کب میرے خلاف ریفرنس دائر کرتا ہے‘ ٹربیونل کے فیصلے پہلے آتے تو جوڈیشل انکوائری کمیشن کا فیصلہ مختلف ہوتا‘ نواز شریف چیلنج قبول کرے تو این اے 122 سے الیکشن لڑنے کو تیار ہوں‘ میاں صاحب کو چیلنج کرتا ہوں کہ این اے 122 میں امپائر بھی اپنے کھڑے کر لے اور میر ے مقابلے میں میچ کھیلیں پتہ چل جائیگا لاہور کس کا ہے‘ لاہور کی ریلی سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کی‘ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر میچ فکسنگ میں ملوث ہے۔
وہ ہفتہ کو بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی چیئرمین میری ذمہ داری ہے کہ اپنے لوگوں کی جان خطرے میں نہ ڈالوں‘ لاہور میں سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر ریلی منسوخ کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا گیا جب نادرا چیئرمین نے کمیشن میں جواب دینا تھا تو جان بوجھ کر چھٹیاں لے کر باہر چلا گیا۔
اگر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پہلے آتے تو جوڈیشل انکوائری کمیشن کا فیصلہ مختلف ہوتا۔ ٹربیونل کے سامنے جو ثبوت آئے وہ بدقسمتی سے جوڈیشل کمیشن میں نہ آ سکے۔ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ کیا انہی امپائرز کے ساتھ میچ کھیلنا ہے جنہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں نواز شریف کے ساتھ مل کر میچ فکس کیا۔ کیا وہی نیچے پولیس اور اوپر الیکشن کمیشن ہو گا۔ ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے 30 فیصلے (ن) لیگ کے حق میں دئیے ایک خلاف دیا تو الیکشن کمیشن نے فارغ کر دیا۔ اب کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ کے ساتھ مل کر میچ فکسنگ میں ملوث ہے۔ خورشید شاہ نے خود معافی مانگی کہ (ن) لیگ نے پنجاب کیلئے جسٹس (ر) کیانی مانگا جس پر ہم نے رضا مندی کا اظہار کیا تھااور خود الیکشن کمشنر سندھ نے بھی کہا کہ الیکشن کمیشن میں تمام فیصلے ریاض کیانی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پتہ چلانا ہے کہ لاہور میں کون جیتا اور کون ہارا تو نواز شریف کو میرے سامنے آنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ لاہور باہر نکلے گا۔ میاں صاحب کو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ میچ کھیلیں جم خانہ کی طرح اپنے امپائر بھی کھڑے کر لیں اس کے باوجود چیلنج کرتا ہوں کہ میچ جیت کر دکھاؤں گا پتہ چل جائیگا کہ لاہور کس کا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.