اگر پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو دشمن کو ناقابل برداشت قیمت ادا کرنا پڑے گی‘منظوراحمد وٹو
ہندوستان اور پاکستان دونوں کے پاس اچھے ہمسایوں کی طرح رہنے کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں ہے ‘صدر پیپلزپارٹی پنجاب
ہفتہ 29 اگست 2015 17:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری کی سخت مذمت کی ہے جس سے کئی معصوم جانیں لقمہ اجل بن گئیں اور تقریباً 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے پارٹی کی طرف سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ ہندوستان کی اِن بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے جارحیت کو شکست دینے کے لیے اور مضبوط ہونگے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی خلاف ورزیاں ایک مقصد کے تحت کی جارہی ہیں تا کہ پاکستانی قوم اور فوج کی توجہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی سے ہٹائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو ’’ضرب عضب‘‘ آپریشن کی دہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی ہیں اور وہ اس طرح کی کارروائیاں بوکھلاہٹ اور انتہائی مایوسی کے عالم میں کر رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.