جنرل ہسپتال میں تمام پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو ماہانہ وظیفہ دینے کے احکامات جاری
حکومت کی موجودہ پالیسی سے ڈاکٹرز میں بیرون ملک جانے کا رحجان کم ہو گا ‘ پرنسپل پروفیسر خالد محمود
ہفتہ 29 اگست 2015 18:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء )حکومت پنجاب کی ڈاکٹر دوست اقدام کی پالیسی کے تحت وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال میں بغیر معاوضہ کے کام کرنے والے تمام پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو ماہانہ 52552 وظیفہ ملے گا - یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی- اس موقع پر ایم ایس کیپٹن (ر) ڈاکٹر نیاز احمد اوردیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے- پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ وزیر اعلی نے زیر تربیت ڈاکٹرز کو مستقبل میں علاج و معالجہ کے لئے بہترین اور جدید نصاب سے ہم آہنگی کو ضروری سمجھتے ہوئے ان کو ماہانہ وظیفہ دینے کی منظوری دی ہے - انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے زیر تربیت ڈاکٹرز میں ریسرچ کے شعبے کو اہمیت دینے کا رحجان پیدا ہو گا اور وہ مستقبل کے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے امراض کی تشخیص اور علاج میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں گے - پرنسپل ایل جی ایچ نے کہا کہ پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو مشائرہ کی ادائیگی کا حکومتی فیصلہ وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ وژن کا عکاس ہے اور اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ صوبائی حکومت شعبہ صحت کو دیگر تمام شعبوں پر اہمیت دی رہی ہے - پروفیسر خالد محمود نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی موجودہ پالیسی سے ڈاکٹرز میں بیرون ملک جانے کا رحجان کم ہو گا اور سرکاری شعبے میں موجود ہسپتالوں میں ایک بڑی تعدا د میں اہل تربیت یافتہ اور اعلی تعلیم حامل نوجوان ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے -
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.