حقا نی نیٹ ورک کے معاملے پر صرف پاکستان کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، پا ک فو ج
پیر 31 اگست 2015 12:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) امریکا کی جانب سے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف موٴثر کارروائی سے گریز کے الزامات پر پاک فوج کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں صرف پاکستان کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، افغانستان میں امن کا قیام تما م سٹیک ہو لڈر کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائس کے ایک روزہ دورہ اسلام آباد کے دوران حقانی نیٹ ورک کے خلاف اقدامات کی فہرست پاکستان کو فراہم کیے جانے کے بعد سیکیورٹی عہدیدار نے ایک انگر یزی اخبا ر کو بتایا کہ ’یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کام کریں۔
سیکیورٹی عہدیدار نے تسلیم کیا کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف اور امریکی مشیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے امریکی خدشات کا اظہار کیا گیا۔(جاری ہے)
عہدیدار کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دوران جس وقت حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تو پاکستان نے بھی اپنی شکایات پیش کیں۔افغان حکومت کو طالبان سے مذاکرات ملتوی کرنے کا بلاواسطہ ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ امریکی مشیر کو واضح طور پر بتادیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کا آغاز مری میں 7 جولائی سے ہونا تھا جو اب معطل ہوگیا ہے.واضح رہے کہ افغان مذاکراتی عمل افغان حکومت کی جانب سے طالبان رہنما ملا عمر کی ہلاکت کی خبر سامنے لائے جانے کے بعد ملتوی ہوگیا تھا۔
ملا عمر کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد طالبان نے ملا اختر منصور کو اپنا نیا امیر اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کو ان کا نائب مقرر کردیا۔سیکورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا کو یہ احساس کرنے کی ضرورت ہے کہ جب حکمت عملی کا تعین کرلیا جائے تو اس پر عمل درآمد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ان کہنا تھا کہ سوزین رائس نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے اور افغان امن میں تعاون کے لیے اجلاس پر اتفاق بھی ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.